رائیڈ کے دوران ایسے حالات جن میں آپ کسی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں ،اس کے لئے ہم نے ایک جامع انشورنس پالیسی بنائی ہے جو آپ کی اور آپ پیاروں کی دیکھ بھال کویقینی بناتی ہے
کریم کی رائیڈ کے دوران ہمارے کسٹمر(4 ہر گاڑی میں)اور کیپٹن ہماری life & injury پالیسی سے کور ہوتے ہیں ۔ اس پالیسی میں حادثاتی موت، حادثہ کی بنا پر معذوری،ایمبولینس کی خدمات اور حادثہ کے نتیجہ میں ہونے والے طبی اخراجات شامل ہیں۔
دعوی کی رقم جگہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے ،اس سلسلہ میں مزید جانکاری کے لئے مقامی تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریٹر سے ربط کریں۔
سوائے متحدہ عرب امارات کے رائیڈ کے دوران انشورنس کی سہولت ہر جگہ میسر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مصر میں بس،بائک،ٹک ٹک اور گولف کارٹز میں بھی یہ انشورنس ہے۔
ہم نےاس پالیسی کو بہت ہی جامع بنانے کی کوشش کی ہے، آپ اگرالکوہل کے زیر اثر ہیں یا ایسی دوا استعمال کی ہے جو آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا آپ جان بوجھ کر خطرے میں پڑتے ہیں ،یا آپ نے مجرمانہ حرکت یا پھر آپ نے بائیک رائیڈ کے دوران ان مقامات پر جہاں اس پالیسی کا نفاذ ہوتا ہے ،ہیلمٹ نہیں پہنا ہے تو اس پالیسی میں کور نہیں ہونگے۔ فی الحال اس پالیسی کا اطلاق ٹک ٹک /رکشہ پر بھی نہیں ہے۔ مزید جانکاری کے لئے ہمارے مقامی تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں۔