کویڈ 19اور ویکسی نیشن
آپ کے سوالات کے جوابات
ہمارے معلوماتی مضامین موجود ہیں یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کو کویڈ 19سے متعلق ہر چیز کی تازہ ترین معلومات فراہم کی جائے۔
صارفین کو محفوظ رکھنے کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات
ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کریم بہترین حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے آپ کو محفوظ خدمات فراہم کررہا ہے ۔ حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ان ہدایات پر دونوں کیپٹن اور صارفین کو عملدرآمد کرنا لازم ہے۔
ماسک اور ذاتی حفاظتی سامان( پی پی ای)
اپنے گرد تمام افراد کی حفاظت کی خاطر، تمام صارفین کو سواری کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔تمام کیپٹنز بھی ان احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ مزید برآں، ہم دیگر حفاظتی سامان (پی پی ای) جیسے سواری کے دوران ڈسپوزیبل دستانوں کے استعمال کی تجویز دیتے ہیں۔
مسافروں کے بیٹھے کی گنجائش
آپ اور کیپٹن کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ہم مسافروں سے درخواست کریں گے کہ وہ پچھلی سیٹ پر تشریف رکھیں اور مقامی قوانین کے مطابق اپنے ساتھ سوار دیگر مسافروں کی تعداد محدود رکھیں۔
کپٹینز کا از خود حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کا خیال رکھنا
ہم اپنے تمام کیپٹنز کوحفاظت کے اعلیٰ معیارات پر عملدرآمد کرنے کیلئے تربیت فراہم کرتے ہیں۔ آن لائن آنے سے پہلے وہ ماسک پہنتے ہیں، وہ تندرست ہیں، کام کے آغاز سے پہلے گاڑی /یا سامان کی ترسیل میں استعمال ہونے والی سواری کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں اور صفائی ستھرائی کا سامان ہمراہ رکھتے ہیں۔ ہم نے اپنے کیپٹنز کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے کارمیں ہوا کا گزر اور صفائی رکھیں۔ اس سے کار میں تازہ ہوا موجود رہتی ہے۔
کیپٹنزکی جانب سے صحت کے معیار پر عملدرآمد کرنے کی علیحدہ ریٹنگ
کیپٹنز کو ریٹنگ دیتے وقت، آپ خاص طور پر صفائی اور حفظان صحت کے خدشات یا جس سے آپ خوش نہ ہوںاس پررائے دے سکتے ہیں ۔ یہ طریقہ ہماری خدمات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ، اس طرح ہم حفاظت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہیں۔
کیش لیس اور جسمانی رابطے سے گریز
ہم اپنے صارفین کی کریڈٹ /ڈیبٹ کارڈ کا اندراج کرنے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ وہ کیش لیس تجربہ سے مستفید ہو سکیں۔ مزید برآں، ہم صارفین اور کیپٹن کو سواری کے دوران جسمانی رابطے سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آپ کانٹیکٹ لیس ڈلیوری بھی اختیار کر سکتے ہیں۔
منسوخ کرنے کی سہولت
اگر کیپٹن نے ماسک نہیں پہنا ہو تو محدود مدت کیلئے ہم صارفین کو رائیڈ منسوخ کرنے کی سہولت فراہم کر رہے ہیںجس پر منسوخی کا جرمانہ بھی عائد نہیں ہوگا۔