جب آپ www.careem.com پر سائن ان کرتے ہیں اس وقت خود بخود آپ اس جگہ پہونچ جاتے ہیں جہاں سے آپ آسانی سے بکنگ کر سکیں۔
مسافر (یہ آپ یا آپ کے مہمان )ہو سکتے ہیں ، رائیڈ کی تمام تفصیلات (پک اپ ڈراپ آف، کار کی قسم پک اپ کا ٹائم اور ادائیگی کی شکل)درج کریں، لیجئے آپ بکنگ کے لئے تیار ہیں!
پک اپ کی لوکیشن درج کرنے کے بعد ایک نیا خانہ دکھائی دیگا جس میں آپ اپنے کیپٹن کو پک اپ کے سلسلہ میں اضافی معلومات فراہم کرا سکتے ہیں۔
اگر آپ کئی جگہ رکنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ کے ذریعہ ڈراپ آف کی ایک سے زائد لوکیشن کا اضافہ کر سکتے ہیں۔۔ “+” کا نشان جو کہ پہلے ڈراپ آف لوکیشن کے بعد ہے اسے ٹیپ کریں گے تو آپ کے نئے ڈراپ آف لوکیشن کا خانہ ظاہر ہو جائے گا۔
آپ موبائل کے ذریعے ایک سے زائد ڈراپ آف لوکیشن کا اضافہ نہیں کر سکتے ہیں لیکن آپ ہمیشہ کیپٹن کو متعدد بار رکنے کے لئے کہ سکتے ہیں۔