اگر آپ کریم کے ساتھ خوشگوار تجربے سے دوچار ہوئے ہیں اور اس کے بدلے میں آپ کیپٹن کو انعام دینا چاہتے ہیں تو ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔
کیپٹن کو 4 یا 5 اسٹار آپ اپنی رائیڈ کے تعلق سے دینے کے بعد آپ کو ایک آپشن دیا جاتا ہے جس میں پہلے سے طئے شدہ رقم میں سے یا آپ جتنا چاہتے اس رقم کا اندراج بطور انعام کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف انہیں رائیڈز میں ہیں جن کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔
آپ ذاتی طور پر اپنے کیپٹن کو نقد کی شکل میں انعام دے سکتے ہیں۔
کیپٹن کو دی گئی ٹپ کا حساب آپ کی رائیڈ کے کرایہ سے الگ ہو گا اور آپ کو اس کی رسید الگ سے دی جائے گی۔ اگر غلطی سے آپ نے زیادہ انعام کیپٹن کو دے دیا ہے تو آپ کو چاہئے کہ .careem.com. پر کنٹیکٹ کو ٹیپ کرکے اس کے بارے میں ہمارے کسٹمر کئیر کی ٹیم کو مطلع کریں۔
اگر آپ نے کیپٹن کو 3 اسٹار یا اس سے کم دیا ہے تو آپ اسے ایپلی کیشن کے ذریعہ انعام نہیں دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کی رائیڈ مکمل ہو چکی ہے اور آپ نے اس کی ادائیگی بھی کردی ہے پھر بھی آپ چاہتے ہیں کہ کیپٹن کو انعام دیں تو ایسا آپ 24 گھنٹوں کے اندر رائیڈز سیکشن کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔