کریم پے کریڈٹ کیش کا متبادل ہے اور یہ آپ کے ویلیٹ میں رہتا ہے آپ اسے رائیڈ ز کی ادائیگی،واوچر خریدنے یا انہیں لویلیٹی پارٹنرز کے ساتھ پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے تبدیل کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ نے کریڈٹ کارڈ کریم ایپلی کیشن کے ساتھ جوڑ رکھا ہے تو آپ اس سے ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔ Menu > Careem PAY > Top up credit > Credit card, میں جائیں ویلیٹ میں جتنی رقم رکھنی ہے اسے منتخب کریں اور کارڈ کی تفصیلات جوڑیں جب آپ رائیڈ کی ادائیگی نقد کر رہے ہیں تو اس وقت آپ اپنے کیپٹن سے کہ سکتے ہیں کہ بقیہ چینج کو آپ کے ویلیٹ میں جمع کردے۔
آپ کا موجودہ بیلنس مینو میں کریم پے آپشن میں دکھائی دیگا۔
کریڈٹ کا ختم ہونا
ریفرل کریڈٹ کی میعاد 7 دن ہے اور خریدے گئے کریڈٹ کی میعاد 365 دن ہے۔ پروموشن کے دوران دئے جانے والے بطور تحفہ والے کریڈٹ کے ختم ہونے کی میعاد مختلف ہے،جس کے بارے میں واضح طور پر بتایا جاتا ہے۔
رائیڈ کے لئے اپنے کریڈٹ کا استعمال کرنا
پک اپ اور ڈراپ آف لوکیشن جوڑنے کے بعد، ادائیگی کرنے کے طریقے بکنگ اسکرین کے نیچے دکھائی دیگا۔ اس کو ٹیپ کریں ،یہاں آپ کو کریڈٹ استعمال کرنے والا آپشن سب سے اوپر دکھائی دیگا۔
اس کے علاوہ یہاںMenu > Careem PAY> Credit, and toggle on “Use credit first”. تک جا سکتے ہیں