اگر آپ امارات اسکائی وارڈ کے ممبر ہیں اور اس کے اکاونٹ کو کریم کے اکاونٹ سے جوڑنا چاہتے ہیں تاکہ آپ ہر بار آپ رائیڈز کے ذریعہ اسکائی وارڈز مائلز حاصل کر سکیں یا ان مائلز کو کریم پے کریڈٹ میں جمع کرا سکیں ۔
اپنے اکاونٹ کو جوڑنے کے لئے Menu > Careem PAY > Loyalty program پر جا کر امارات اسکائی وارڈ کو منتخب کریں۔ اپنے اسکائی وارڈز اکاونٹ میں لاگ ان کریں۔ دھیان دیں کہ اس کام کے لئے امارات اور کریم کے اکاونٹ میں درج آپ کا نام یکساں ہونا چاہئے۔ اس کے بعد کریم کی اہل رائیڈ میں ہر 2 ڈالر خرچ کرنے پر 1 اسکائی وارڈز میل کما سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے مائلز کو کریڈٹ کرانا چاہتے ہیں تو امارات اسکائی وارڈ کو Top up with partners” کے تحت منتخب کریں اور جتنے مائلز کی رقم کریم پے کریڈٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اسے درج کریں۔
www.emirates.com پر لاگ ان کرکے اسکائی وارڈز مائلز سے آپ کریم پے کریڈٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ آپ کا کریم پے کریڈٹ واوچر آپ کو 48 گھنٹو ں کے اندر اس ای میل میں مل جائے جسے آپ ن امارات اسکاتی وارڈز پروفائل میں محفوظ کر رکھا ہے۔