آپ کی رائیڈ بک کرنے سے پہلے، آپ کا ایپلی کیشن نقشہ کے بیچ میں دائرہ کے اندر ایک وقت ظاہر کرتا ہے یہ وہ تخمینی وقت ہوتا ہے جس میں کیپٹن کو آپ کے مطلوبہ پک اپ لوکیشن تک پہونچنے میں لگتے ہیں(ای ٹی اے یعنی پہونچنے کا متوقع وقت ) اس کے علاوہ ہم آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کیپٹن آپ تک کتنی دیر میں پہونچ جائے گا، جب وہ راستے میں ہوتا ہے، اسی طرح آپ کی رائیڈ جب شروع ہو جاتی ہے تو آپ کے ڈراپ آف لوکیشن تک پہونچنے میں کتنا وقت لگے گا اس کی بھی جانکاری دیتے ہیں ۔
ای ٹی اے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن اتنا ہی وقت لگے اس کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ بہت سی خارجی وجوہات جیسے کہ بہت زیادہ ٹریفک، راستہ کے رخ کا تبدیل ہونا سڑک پر جاری کام ،تعمیراتی کام اور موسم کی نازک مزاجی بھی سفر کے دورانیہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔