آپ کے حقیقی ویلیٹ کی ہی طرح ہے جس سے ادائیگی کے تمام امور،آپ کے حالیہ ادائیگی کے طریقے سے لیکر کارڈ کو جوڑنے,کریم پے کریڈٹ اور لویلیٹی پارٹنرز کے ساتھ ربط ترتیب دئے جا سکتے ہیں ۔
ادائیگی کی قسمیں
آپ اپنے رائیڈز کی ادائیگی ،نقد، کارڈ، کریم پے یا کریم پیکیج سے کر سکتے ہیں
کریم پے کریڈٹ
یہ وہ رقم ہے جو آپ کے ویلیٹ میں موجود ہے۔ آپ اسے رائیڈ ز کی ادائیگی، واوچر خریدنے، یا انہیں لویلیٹی پارٹنرز کے ساتھ پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے تبدیل کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ نے کریڈٹ کارڈ کریم ایپلی کیشن کے ساتھ جوڑ رکھا ہے تو آپ اس سے ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔ Menu > Careem PAY > Top up credit > Credit card, میں جائیں ویلیٹ میں جتنی رقم رکھنی ہے اسے منتخب کریں اور کارڈ کی تفصیلات جوڑیں
کریم پے کریڈٹ کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں
ویلیٹ کا بھر جانا
اگر آپ نقد ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کا کیپٹن آپ کے ویلیٹ کی کریڈٹ میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ آپ کیپٹن کو رائیڈ کے کرایہ سے زائد رقم دے دیں اضافی رقم تھوڑی دیر بعد آپ کے اکاونٹ میں دکھائی دے گی۔