Careem Rewards ہماری طرف سے آپ کے لئے کریم کے کسٹمر ہونے کا ایک اضافی تحفہ ہے!
Careem Rewards سے آپ ہر اہل کریم رائیڈ، کریم NOW کے آرڈر اور کریم PAY ٹاپ اپ پر آٹومیٹکلی پوائنٹس کماتے ہیں. یہ پوئنٹس آپ بیشمار ریوارڈز پر خرچ کر سکتے ہیں، جیسے کہ ڈسکاؤنٹس، واؤچرز، یا اپنے پسند کے اداروں کو عطیات. آپ کے پوئنٹس، آپ کی مرضی!
جب آپ کسی بھی ایک مہینے میں 15 رائیڈز یا آرڈرز (یا دونوں ملا کے 15 ٹرپس) پورے کرتے ہیں، تو آپ کو گولڈ اسٹیٹس مل جاتا ہے. اس سے اب آپ ہر رائیڈ / آرڈر پر %50 اضافی پوئنٹس، اور خصوصی فوائد حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ صرف ہمارا سب سے زیادہ ساتھ دینے والے کسٹمرز کے لئے مخصوص ہیں.
آپ اپنے ٹوٹل پوئنٹس، ایپ کے سائیڈ مینو میں جا کر، اپنے نام کے نیچے دیکھ سکتے ہیں. ان پر ٹیپ کریں، اور ریوارڈز سے لطف اندوز ہونا شروع کریں!