جب آپ اپنے کریم اکاؤنٹ پر نیا کارڈ شامل کرتے ہیں یا اکوئنٹ عرصے سے استعمال نا کیا ہوا ہو، ہم عارضی آتھرآئیزیشن ہولڈ جاری کرکے اس کی تصدیق کریں گے۔ آتھرآئیزیشن ہولڈ وہ چھوٹی رقم ہوتی ہے جو حقیقت میں آپ کے اکاؤنٹ سے کبھی نہیں لی جاتی ہے۔
سفر کے آغاز پر ، ہم آپ کے ادائیگی کے طریقہ کار پر سسٹم سے تیار شدہ رقم کے لئے عارضی آتھرآئیزیشن ہولڈ رکھ سکتے ہیں۔ جب سفر مکمل ہوجاتا ہے تو ، آپ کے ادائیگی کے طریقہ کار سے آپ کا آخری سفرکا کرایہ وصول کیا جاتا ہے اور باقی رقم ہولڈ سے فوری طور پر جاری کردی جاتی ہے۔ صرف آپ کا آخری کرایہ کریم ٹرانسیکشن ہسٹری میں نظر آئے گا ، سفر کی رسیدوں کے ساتھ ساتھ آپ کے بینک / کارڈ سٹیٹمنٹ بھی ظاہر ہوگا۔ آپ کی بینک پالیسی کے مطابق ، اس مرحلے میں تقریباً 5 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔
اگر کل کرایہ آتھرآئیزیشن ہولڈ سے زیادہ ہے ، ہم آپ کی آتھرآئیزیشن ہولڈ کو چارجز میں تبدیل کریں گے اور صرف فرق دور کرنے کے لیے دوسری ٹرانسیکشن کریں گے۔ ایک سے زیادہ ٹرانسیکشن کی صورت میں بھی ، آپ سے کرائےکے برابربل وصول کیا جائے گا۔
اگر ٹرپ کینسلیشن فی کے ساتھ کینسل کی گئی ہے، ہم آپ کی آتھرآئیزیشن ہولڈ کو کینسلیشن فی کے برابر چارج میں تبدیل کریں گے،اور باقی رقم فوری جاری کردیں گے۔ آپ کی بینک پالیسی کے مطابق ، اس مرحلے میں تقریباً 5 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔
اگر ٹرپ کینسلیشن فی کے بغیر کینسل کی گئی ہے،ہم اصل آتھرآئیزیشن ہولڈ کو فوری طور پر جاری کردیں گے۔ آپ کی بینک پالیسی کے مطابق ، اس مرحلے میں تقریباً 5 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی سٹیٹمنٹ پر کسی مخصوص شے کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنے بینک سے رابطہ کریں۔