ہم یہاں درج ذیل تمام چینلز کے ذریعے آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔
- کیپٹن ہیلپ سینٹر: ایک بار جب آپ بحیثیت کیپٹن رجسٹر ہوجائیں گے ، آپ کو کریم کیپٹن ایپ تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہاں ، ہمارے کیپٹن کے لیے ایک وقف ہیلپ سینٹر ہے جو عام طور پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات اور وہ تمام معلومات فراہم کرتا ہے جن کی آپ کو ضرورت ہو سکتی ہے۔
- کریم دفاتر: آپ ہمارے کیپٹن سپورٹ دفاتر میں سے کسی ایک کا دورہ کر سکتے ہیں اور ہمارا عملہ آپ کو کسی بھی معاملے میں مدد فراہم کرے گا۔
- فون/ای میل سپورٹ: اگر آپ کو سواری کے حوالے سے مدد کی ضرورت ہو تو ، آپ کو کریم کیپٹن ایپ میں آپشن دیا جائے گا کہ کال یا ای میل کے ذریعے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
- فیس بک پیجز: کچھ ممالک میں ، ہم نے اپنے کیپٹن کی مدد کے لیے فیس بک سپورٹ پیجز وقف کیے ہیں۔