استعمال کرنے والے کا اکاونٹ یا اس کا ڈیوائس ہماری کسی بھی شرائط اور پابندیوں کو پورا نہ کرنے شکل میں خود بخود سسٹم کی جانب سے بلاک ہو جاتا ہے ۔
درج ذیل وجوہات اکاونٹ کو بلاک کرنے کے لئے بہت زیادہ عام ہیں.
زیادہ کینسل کرانے کا تناسب
جب رائیڈ بک کی جاتی ہے تو استعمال کرنے والے کو اس رائیڈ کو کینسل کرنے کا اختیار رہتا ہے۔ اگر بار بار رائیڈ کو کینسل کرایا جا رہا ہے تو سسٹم وارننگ دکھائے گا اگر اس کے بعد بھی منسوخی کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو اکاونٹ بلاک کردیا جائے گا۔ مسلسل کینسل کروانے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور وقت کا نقصان ہوتا ہے۔
کریم پے ویلیٹ میں موجود منفی بیلنس کو ادا نہ کرنا
اگر کسی رائیڈ کی مکمل ادائیگی یا ادائیگی ہی نہیں کی گئی ہو تو آپ کا اکاونٹ منفی بیلنس دکھائے گا۔ جب تک کہ بقایا رقم کی ادائیگی نہیں ہو جاتی تب تک آپ کا اکاونٹ وقتی طور پر بلاک رہے گا ۔
کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں آپ کو بقایا جات ادا کرنے کے لئے 4 دنوں کا وقت دیا جاتا ہے۔ اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ اکاونٹ بلاک کردیا جائے گا۔
ایک ہی موبائل سے کئی اکاونٹ کو استعمال کرنا
بدعنوانیوں پر نکیل کسنے کی غرض سے ہر ڈیوائس کو محدود اکاونٹ ہینڈل کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب اکاونٹ کی تعداد مقررہ تعداد سے زیادہ ہو جاتی ہے تو آپ کا اکاونٹ ہمیشہ کے لئے بند ہو جاتا ہے۔
کریم پے کریڈٹ کا غلط استعمال
بدعنوانیوں پر نکیل کسنے کی غرض سے کریم پے کریڈٹ اسی ملک میں کام کرتا ہے جس ملک میں اسے حاصل کیا گیا ہے۔
سائن اپ کی کوشش بلوک
سائن اپ کامیاب نہیں ہے کیونکہ ہمیں شک ہے كے اکاؤنٹ حقیقی نہیں ہے . آپ اِس مسئلے کو حَل کرنے میں مدد كے لیے اِس لنک پر کِلک کرکے ہم تک پہنچ سکتے ہیں .