کریم اپنے کسٹمرز، کیپٹن، دوستوں اور کمیونٹی سے محبت کرتا ہے. ہما را ماننا ہے کہ ہمارے کیپٹن ہی ہمارے سچے جنگجو اور سچے پارٹنر ہیں جو ہمیں ،ہمارے بچوں سلامتی کے ساتھ سیکڑوں شہروں میں لے کر چلتے ہیں۔ ایک شاندار تجربے سے دوچار ہونے کے لئے ہم کسٹمرز سے نیچے لکھی ہوئی باتوں کو ذہن میں رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔
اپنے کیپٹن کے ساتھ کریم بنے
- مسکراہٹ کے ساتھ اپنے کیپٹن کا استقبال کریں اور ان کے ساتھ ہمیشہ عزت سے پیش آئیں۔
- رائیڈ کے دوران نہ تو اتنی تیز آواز میں گفتگو کریں یا میوزک سنیں جس کی وجہ سے کیپٹن کوگاڑی چلانے میں دشواری ہو۔
کار کو صاف ستھرا رکھیں
- کسی بھی طرح کا کوڑا پھیلانے ،کھانے کو پھینکنے، کار کے دروازوں کو ٹھوکنے سے باز رہے ،ایسا کرنا کیپٹن کے ساتھ ،آپ کے بعد والے کسٹمر اور کریم کی کوا لیٹی کے ساتھ زیادتی ہے۔
- اگر آپ سگریٹ نوشی کرنا ہی چاہتے ہیں تو کریم کی کار کے باہر کریں۔
*کسٹمر کی وجہ سے کار کے ہونے والے نقصان کا معاوضہ کسٹمر سے ہی لیا جائے گا۔
قابل اعتماد سروس کے لئے مکمل اور فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں
- نقد ادائیگی : پہلے سے کافی کیش اور چینج تیار رکھیں۔ ورنہ کیپٹن سے اے ٹی ایم کے پاس رکنے کو کہیں تاکہ ادائیگی علی الفور ہوجائے۔
- کارڈ کی ادائیگی: اپنے ڈیبٹ /کریڈٹ کارڈ کے فعال ہونے کو یقینی بنائیں۔
*تاخیر سے ادائیگی اور ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے کریم کی خدمات منقطع ہو سکتی ہیں۔
ہمیشہ پک اپ اور ڈراپ آف کی لوکیشن واضح رکھیں